May 11, 2025 4:25 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی میں وزیر دفاع، وزیرِخارجہ، قومی سلامتی کے مشیر اور فوج کی تینوں شاخوں کے سربراہوں کے ساتھ میٹنگ کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی میں اپنی رہائش گاہ پر اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ کی۔ اِس میں وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوبھال، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان، فوج کے سربراہ جنرل اُپیندر دیویدی، بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل دِنیش ترپاٹھی اور فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اَمر پرِیت سنگھ بھی موجود تھے۔

کَل بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاقِ رائے ہونے کے تناظر میں یہ میٹنگ ہوئی ہے۔ اِس سے پہلے کَل دونوں ملکوں کے فوجی کارروائیوں کے ڈائریکٹر جنرل صاحبان DGMO نے ایک دوسرے سے فون پر بات کی تھی۔ دونوں ملکوں کے DGMO کَل پھر بات چیت کریں گے۔

اِدھر خارجہ سکریٹری وکرم مِسری نے کَل رات نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا بہت سنگین نوٹس لیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔