وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی میں سندر نرسری میں جہانِ خسرو 2025 میں شرکت کی۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے جہانِ خسرو کی ستائش کی کہ اِس طرح کی اہم تقریبات، ملک کی ثقافت اور آرٹ کے لیے اہم ہیں اور اِس پروگرام نے لوگوں کے دلوں میں ایک مقام بنایا ہے، جو کہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوفی روایت کا ملک میں ایک منفرد مقام ہے اور یہ ایک مشترک وراثت ہے۔
عظیم الشان صوفی موسیقی فیسٹول، اِس سال اپنی 25 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ یہ فیسٹول اگلے مہینے کی 2 تاریخ تک جاری رہے گا۔ اِس فیسٹول میں امیر خسرو کی وراثت کا جشن منانے کیلئے پوری دنیا کے دستکار اکٹھا ہوئے ہیں۔ رومی فاؤنڈیشن کے ذریعے یہ فیسٹول منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس فیسٹول کا آغاز نامور فلم ساز اور فن کار مظفر علی نے 2001 میں کیا تھا۔فیسٹول کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے TEH Bazar کا دورہ کیا، جس میں ایک ضلع، ایک دستکاری اشیاء اور ملک بھر کے دیگر فن پاروں نیز ہینڈی کرافٹ اور ہینڈ لومس پر مختصر فلموں کی بھی نمائش کی جا رہی ہے۔
Site Admin | February 28, 2025 9:44 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی میں سندر نرسری میں جہانِ خسرو 2025 میں شرکت کی