وزیر اعظم نریندر مودی نے آج قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمّاد الثانی سے بات کی اور دوحہ میں حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت، قطر کے اقتدارِ اعلیٰ کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت، مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے معاملات کے حل اور کشیدگی سے گریز کرنے کی حمایت کرتا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت، خطے میں امن و استحکام کی پختہ حمایت کرتا ہے اور ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف عہد بستہ ہے۔ x
Site Admin | September 10, 2025 10:37 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمّاد الثانی سے بات کی اور دوحہ میں حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا