December 10, 2025 2:33 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج شہید دِوس کے موقع پر اُن بہادروں کو یاد کیا، جنہوں نے آسام تحریک میں حصہ لیا تھا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج شہید دِوس کے موقع پر اُن بہادروں کو یاد کیا، جنہوں نے آسام تحریک میں حصہ لیا تھا۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر وزیر اعظم نے کہا کہ یہ تحریک ملک کی تاریخ میں ہمیشہ اہمیت کی حامل رہے گی۔ جناب مودی نے اِس بات کو بھی دوہرایا کہ بھارت اُن لوگوں کے خوابوں کو پورا کررہا ہے، جنہوں نے آسام تحریک میں حصہ لیا تھا، خاص طور سے آسام کی ثقافت اور ریاست کی ترقی میں اضافہ کیا جارہا ہے۔