وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سابق وزیر اعظم آنجہانی پی وی نرسمہا راؤ کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ بھارت کی ترقی میں جناب راؤ کے اہم کردار کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بھارت کے ترقیاتی سفر کے اہم مرحلے کے دوران پی وی نرسمہا راؤ کی با اثر قیادت کیلئے ملک اُن کا شکر گزار ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ جناب راؤ کی ذہانت، دانشمندی اور علمی شخصیت کو وسیع پیمانے پر سراہا جاتا ہے۔