وزیر اعظم نریندر مودی نے آج رانی لکشمی بائی کو اُن کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ آزادی کی پہلی جنگ میں، لکشمی بائی کی بہادری اور شجاعت کی داستان، آج بھی بھارت کے عوام کے دِلوں میں پورے جوش و جذبے کے ساتھ نقش ہے۔
جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ قوم، مادرِ وطن کے فخر کے تحفظ کیلئے اُن کی قربانی اور جدّوجہد کو کبھی نہیں بھول سکتی۔
وزیر اعظم نے سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کو بھی آج اُن کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔×