February 24, 2025 9:27 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلیٰ جے جے للتا کو اُن کی سالگرہ کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلیٰ جے جے للتا کو اُن کی سالگرہ کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں انھوں نے کہا کہ محترمہ جے للتا کی بڑے پیمانے پر ایک ایسے ہمدرد لیڈر اور سرکردہ منتظم کے طور پر ستائش کی جاتی ہے، جنھوں نے اپنی زندگی تمل ناڈو کی ترقی کیلئے وقف کردی تھی۔ جناب مودی نے ان کے ساتھ بیشمار مواقع پر بات چیت کرنے کا شرف حاصل کرنے کا اظہار بھی کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔