ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 20, 2025 10:29 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اعتماد ظاہر کیا کہ نائب صدر کے عہدے کیلئے این ڈی اے کے امیدوار سی پی رادھاکرشنن ایک غیر معمولی نائب صدر ثابت ہوں گے

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اعتماد ظاہر کیا کہ نائب صدر کے عہدے کیلئے NDA کے امیدوار سی پی رادھاکرشنن ایک غیر معمولی نائب صدر ثابت ہوں گے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جناب رادھاکرشنن نے اُن کے ہمراہ، نیز مرکزی وزراء، پارٹی کے ساتھیوں اور NDA کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ نائب صدر کے عہدے کیلئے اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ NDA کے کنبے کو یقین ہے کہ جناب رادھاکرشنن ایک غیر معمولی نائب صدر ثابت ہوں گے اور قومی ترقی کے سفر کو مزید تقویت فراہم کریں گے۔ ×