April 9, 2025 2:57 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے آب و ہوا کی تبدیلی کو سب سے بڑا بحران قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پائیدار طرزِزندگی اِس کا حل ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آب و ہوا کی تبدیلی کو آج کا سب سے بڑا بحران قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پائیدار طرزِ زندگی اِس کا حل ہے، جس پر جین برادری صدیوں سے عمل کرتی آئی ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بات نئی دلّی میں Navkar مہا منتر دِوس کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب مودی نے کہا کہ جین برادری کے لوگ صدیوں سے سادگی، ضبط و تحمل اور پائیدار نظام کے اصولوں پر عمل پیرا ہیں۔ Navkar مہا منتر کے فلسفے کو اُجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ترقی یافتہ بھارت کے تصور سے منسلک ہے۔ 

جناب مودی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 9 باتوں کا عہد کریں۔ یہ ہیں: پانی کی بچت، ماں کے نام ایک پیڑ،    صفائی ستھرائی کا مشن، ووکل فور لوکل، اندرونِ ملک سیاحت، قدرتی کھیتی کا طریقہ اختیار کرنا، صحتمند طرزِ زندگی اپنانا، یوگ اور کھیلوں کو اپنی زندگی میں شامل کرنا اور غریبوں کی مدد کرنا۔ وزیر اعظم نے بھارت کی تاریخ میں جَین مذہب کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پراکِرت اور پالی کو، کلاسیکی زبانوں کا درجہ دیا گیا ہے، کیونکہ علم کو محفوظ رکھنا سرکار کی  ذمہ داری ہے۔ وِکست بھارت کے نظریے کا تذکرہ کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ترقی یافتہ بھارت کا مطلب ترقی کے ساتھ ساتھ وراثت ہے۔ جناب مودی نے بتایا کہ سرکار ”گیان بھارتم مشن“ کا آغاز کرے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔