December 3, 2025 9:44 AM | Shah - Seva Tirth

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے، وزیر اعظم کے دفتر کا نام بدل کر ’سیوا تیرتھ‘ اور ’راج بھون‘ نیز ’راج نِواس‘ کا نام بدل کر ’لوک بھون‘ اور ’لوک نِواس‘ کر دیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے، وزیر اعظم کے دفتر کا نام بدل کر ’سیوا تیرتھ‘ رکھا ہے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ راج بھون اور راج نِواس کے نام بدل کر    لوک بھون اور لوک نِواس کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اِسے ایک ایسے ترقی یافتہ اور اعلیٰ درجے کے بھارت کی تعمیر کی جانب ملک کے سفر میں اہم قدم قرار دیا، جس میں خدمت اور اچھی حکمرانی کو بنیادی ترجیح حاصل ہو۔ وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ پچھلے 11 سال میں نریندر مودی حکومت، خدمت کی مصداق رہی ہے، نہ کہ اقتدار کی، جس میں وزیر اعظم، خود کو پردھان سیوک سمجھتے ہوں اور لوگوں کیلئے 24 گھنٹے ساتوں دن کام کرتے ہوں۔×