وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کی پہلی بلیٹ ٹرین پروجیکٹ کی ٹیم سے کہا ہے کہ وہ مستقبل کے کام کی رہنمائی فراہم کرنے کی غرض سے اپنے تجربات کو ’’بلو بُک‘‘ میں ضبط تحریر کریں۔ جناب مودی نے کہا کہ اِس طرح کے ریکارڈس برقرار رکھنا، طالب علموں کیلئے مفید ہوگا اور اس سے ملک کی تعمیر میں تعاون حاصل ہوگا۔ وزیر اعظم نے اِن خیالات کا اظہار، کَل گجرات کے شہر سورت میں زیر تعمیر اسٹیشن کے اپنے دورے کے دوران، اِس پروجیکٹ میں شامل انجینئروں اور دیگر کارکنان کی ٹیم کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ دورے کے دوران، جناب مودی نے ممبئی-احمدآباد ہائی اسپیڈ ریل کاریڈور کی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا۔ وزیر اعظم نے رفتار اور نظام الاوقات کے اہداف کی تعمیل کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ کارکنان نے اُنھیں بتایا کہ اس پروجیکٹ میں چابکدستی اور بغیر کسی مشکل کے پیشرفت ہو رہی ہے۔ دورے کے دوران، ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو بھی موجود تھے۔
Site Admin | November 16, 2025 9:53 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے، بھارت کی پہلی بلیٹ ٹرین پروجیکٹ کی ٹیم سے کہا ہے کہ وہ یادگاری کتاب میں اپنے تجربات رقم کرے تاکہ مستقبل کے کام کاج میں رہنمائی حاصل ہو اور ملک کی تعمیر میں مدد ملے۔ انہوں نے زور دے کر کہا ہے کہ ملک کی خدمت کی اِس مہم سے مزید طاقتور تحریک ملتی ہے