ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 25, 2025 3:14 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نئی دلی میں انڈونیشا کے صدر Prabowo Subianto سے بات چیت کررہے ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی اس وقت نئی دلی میں انڈونیشیا کے صدر Prabowo Subianto کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔ دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لے رہے ہیں اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر  تبادلہئ خیال کررہے ہیں۔ مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

صدر Subianto بھارت کے چار روزہ سرکاری دورے پر جمعرات کو نئی دلی پہنچے ہیں۔x

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم مودی نے آج نئی دلی کے راشٹرپتی بھون میں انڈونیشیا کے صدر Prabowo Subianto کو باضابطہ طورپر استقبالیہ دیا۔ اِس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب Subianto نے اجاگر کیا کہ انڈویشیا بھارت کو ایک بہترین دوست تصور کرتا ہے اور بھارت انڈونیشیا کی آزادی کو پہلے تسلیم کرنے والے ملکوں میں سے ایک تھا۔ انڈونیشیا کے صدر نے یوم جمہوریہ پریڈ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کئے جانے پر اپنی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔

راشٹرپتی بھون میں باضابطہ استقبالیہ کے بعد جناب Subianto نے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔