وزیر اعظم نریندر مودی نئی دلّی میں چیف سکریٹریز کی پانچویں قومی کانفرنس کی صدارت کر رہے ہیں۔ اِس تین روزہ کانفرنس کا مقصد، جو اِس مہینے کی 26 تاریخ کو شروع ہوئی تھی، قومی ترقیاتی ترجیحات کے بارے میں منظم اور لگاتار مذاکرات کے ذریعے مرکز ریاست شراکت داری کو مستحکم بنانا ہے۔
امدادِ باہمی پر مبنی وفاقیت کے، وزیر اعظم کے تصور کے مطابق، یہ کانفرنس ایک ایسے فورم کا کام انجام دیتی ہے، جس میں مرکز اور ریاستیں شراکت داری کریں، جس سے ملک کے انسانی اثاثے کی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ بروئے کار لانے اور سب کی شمولیت والی نیز مستقبل پر مرکوز ترقی کی رفتار تیز ہو۔
کانفرنس میں ’’وکست بھارت کیلئے انسانی اثاثہ‘‘ کے موضوع پر توجہ دی گئی، جس میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے بہترین طور طریقوں اور حکمت عملی کو شامل کیا گیا۔
اِس موضوع کے تحت، تفصیلی مباحثے میں پانچ بنیادی میدانوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، جس میں ابتدائی بچپن کی تعلیم، اسکولنگ، ہنر سکھائے جانے، اعلیٰ تعلیم، کھیل کود اور ہم نصابی سرگرمیاں شامل ہیں۔