وزیر اعظم نریندر مودی نئی دلّی میں بھارت منڈپم، اسٹارٹ اپ کے قومی دن کے موقع پر اسٹارٹ اپ انڈیا کی ایک دہائی پوری ہونے سے متعلق ایک تقریب میں شرکت کررہے ہیں۔ جناب مودی نے ہیاں ایک نمائش بھی دیکھی اور نمائش کاروں سے بات چیت کی۔
اسٹارٹ اپ انڈیا کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی نے 16 جنوری 2016 کو کیا تھا، جو اختراع اور چھوٹے کاروبار کو فروغ دینے نیز سرمایہ کاری پر مبنی نشو نما کا، یکسر تبدیلی لانے والا ایک قومی پروگرام ہے۔ اِس قدم کا مقصد، بھارت کو روزگار فراہم کرنے والا ایک ملک بنانا ہے، نہ کہ روزگار تلاش کرنے والا۔
پچھلی دہائی میں اسٹارٹ اپ انڈیا بھارت کی معیشت اور اختراع کے تانے بانے کا ایک اہم ترین پروگرام بن کر اُبھرا تھا۔ اِس کی وجہ سے ادارہ جاتی نظام کو استحکام حاصل ہوا، اثاثے اور مینٹرشپ تک رسائی میں اضافہ ہوا اور بہت سے شعبوں اور خطوں میں اسٹارٹ اپس کو ترقی پانے کیلئے ایک سازگار ماحول کی پرورش ہوئی۔
بھارت کے اسٹارٹ اپ ایکو نظام میں اِس مدت کے دوران، بے مثال توسیع ہوئی ہے۔ ملک بھر میں دو لاکھ سے زیادہ اسٹارٹ اپس کو تسلیم کیا گیا ہے۔