ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 22, 2025 9:44 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نئی دلّی میں اگلے مہینے کی 2 تاریخ کو چوتھے Semicon India 2025 کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی نئی دلّی میں اگلے مہینے کی 2 تاریخ کو چوتھے Semicon India 2025 کا افتتاح کریں گے۔ اِس تین روزہ نمائش میں مائیکرو الیکٹرانکس اور سیمی کنڈکٹر Value Chain کے شعبے میں ملک کی بڑھتی ہوئی صلاحیت اور آئندہ کے پروگراموں کی جھلک پیش کی جائے گی۔ آج نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری ایس کرشنن نے بتایا کہ پہلی مرتبہ اِس نمائش میں جاپان، جنوبی کوریا، سنگاپور اور ملیشیا کے چار بین الاقوامی پویلین بھی ہوں گے۔ انھوں نے بتایا کہ 18 ملکوں اور خطوں سے350 کمپنیاں اپنی اپنی اشیاء اور سامان کی نمائش کریں گی۔ جناب کرشنن نے یہ بھی کہا کہ اِس میں 9 ریاستیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔