ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 9, 2025 9:57 AM | MEA PM Mauritius

printer

وزیر اعظم نریندر مودی منگل سے ماریشس کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی منگل سے ماریشس کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ نئی دلّی میں میڈیا کے افراد سے بات کرتے ہوئے خارجہ سکریٹری وِکرم مسری نے کہا کہ بھارت کے ماریشس کے ساتھ تعلقات ثقافتی سطح پر انتہائی مضبوط اور مشترکہ تاریخی اعتبار سے کافی مستحکم ہیں اور یہ مضبوط تعلقات کئی صدیوں پرانے ہیں، جن کی جڑیں کافی گہری ہیں اور یہ تعلقات عوام سے عوام کے درمیان بھی کافی گہرے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات گزشتہ 10 سال کے عرصے میں کافی مضبوط اور گہرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کو باہمی تعلقات کا جائزہ لینے کا موقع فراہم ہوگا۔

جناب مسری نے کہا کہ وزیر اعظم مودی ماریشس کی قومی دن کی تقریبات میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیے گئے ہیں۔

خارجہ سکریٹری نے کہا کہ بھارتی دفاعی افواج کا ایک دستہ، بھارتی بحریہ کا ایک جہاز اور بھارتی فضائیہ آکاش گنگا اسکائی ڈاؤنگ کا دستہ ماریشس کے قومی دن کے موقع پر شرکت کرے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔