December 20, 2025 10:15 AM | PM Assam Visit

printer

وزیر اعظم نریندر مودی مغربی بنگال سے آج دوپہر دو روزہ دورے کیلئے آسام کے سفر پر روانہ ہوں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی مغربی بنگال سے آج دوپہر دو روزہ دورے کیلئے آسام کے سفر پر روانہ ہوں گے۔ اپنے دورے کے دوران جناب مودی ریاست میں تقریباً 15 ہزار 600 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ دورے کے پہلے دن آج وزیر اعظم گوہاٹی میں لوک پریہ گوپی ناتھ بورڈولی بین الاقوامی ہوائی اڈّے پر واقع جدید ترین Bamboo آرچڈز ٹرمنل بلنڈنگ کا افتتاح کریں گے۔ یہ عمارت لگ بھگ ایک لاکھ 40 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے۔ یہ ٹرمنل سالانہ ایک کروڑ 30 لاکھ مسافروں کے بندوبست کے حساب سے تیار کیا گیا ہے۔

ٹرمنل میں آسام کے حیاتیاتی تنوع اور ثقافتی ورثے کی عکاسی کی گئی ہے، جو Bamboo آرچڈز سے تحریک حاصل کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔