July 25, 2025 3:43 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی مالدیپ پہنچ گئے ہیں۔ وہ مالدیپ کے صدر محمد معیزو کے ساتھ باہمی مفاد کے بہت سے معاملات پر بات چیت کریں گے، جن میں اقتصادی اور بحری سلامتی سے متعلق جامع شراکت داری بھی شامل ہے

وزیر اعظم نریندر مودی، دو ملکوں کے اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں مالدیپ کے شہر مالے پہنچ گئے ہیں۔ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے وزیر اعظم کا Velana بین الاقوامی ہوائی اڈّے پر خاص طور خیر مقدم کیا۔
وزیر اعظم کا، مالدیپ کا یہ تیسرا دورہ ہے اور صدر ڈاکٹر محمد معیزو کی صدارت کے دوران یہ اُن کا پہلا دورہ ہے۔ وزیر اعظم صدر معیزو کے ساتھ باہمی مفادات کے بہت سے معاملات پر بات چیت کریں گے۔ دونوں رہنماء، ایک جامع اقتصادی اور بحری سلامتی سے متعلق شراکت داری کے بھارت-مالدیپ مشترکہ خاکہ پر عمل درآمد میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیں گے۔ یہ معاہدہ اکتوبر 2024 میں مالدیپ کے صدر کے سرکاری دورے کے دوران عمل میں آیا تھا۔ وزیر اعظم کَل مالدیپ کی آزادی کے 60 سال پورے ہونے کی تقریبات میں ”Guest of Honor“ بھی ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔