وزیر اعظم نریندر مودی تین ملکوں کے اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں قبرص پہنچ گئے ہیں۔
قبرص کے صدر Nikos Christodoulides نے Larnaka بین الاقوامی ہوائی اڈّے پر اُن کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعظم وہاں سے Lemesos روانہ ہوگئے جہاں بھارتی برادری اور قبرص کے عوام نے اُن پُرجوش استقبال کیا۔ اس موقع پر طلباء، پیشہ ور افراد اور بھارتی برادری کے ارکان بڑی تعداد میں موجود تھے، جس سے بھارت اور قبرص کے درمیان گہری دوستی کا اظہار ہوتا ہے۔
وزیر اعظم مودی اور Christodoulides آج بعد میں بھارت اور قبرص کے صنعتکاروں کے ساتھ ایک کاروباری میٹنگ میں حصہ لیں گے۔
کَل وزیر اعظم مودی Nicosia میں صدر Christodoulides کے ساتھ باضابطہ طور پر دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ توقع ہے کہ بات چیت کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ڈیجیٹل اشتراک اور علاقائی سلامتی کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔
امید ہے کہ دونوں رہنما بھارت- یوروپی یونین شراکت داری اور بھارت-مغربی ایشیا یوروپ اقتصادی راہداری سمیت وسیع بین الاقوامی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیر اعظم کے اِس دورے کی خاص بات یہ ہے کہ دونوں رہنما مشترکہ طور پر Nicosia ٹائون ہال جائیں گے۔ اُس کے بعد قبرص میں اقوام متحدہ قیامِ امن میں بھارت کے تاریخی تعاون کے اعتراف کے طور پر اقوام متحدہ کی جنگ بندی لائن کا دورہ کریں گے۔G-7 سربراہ کانفرنس کیلئے کناڈا روانہ ہونے سے پہلے وزیر اعظم مودی کے اعزاز میں صدارتی محل میں لنچ کا اہتمام کیا جائے گا۔
وزیر اعظم کے اس دورے کو بھارت اور قبرص کے درمیان تعلقات میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ امید ہے کہ اس دورے سے دونوں جمہوریتوں کے درمیان اشتراک کی نئی راہیں کھلیں گی اور Strategic، ثقافتی اور اقتصادی رشتے مزید مستحکم ہوں گے۔
Site Admin | June 15, 2025 9:58 PM
وزیر اعظم نریندر مودی قُبرص پہنچ گئے ہیں۔ وہ قُبرص کے صدر Christodoulides کے ساتھ تجارت، سکیورٹی اور اسٹریٹجک شراکت داری پر اعلیٰ سطح کی بات چیت کریں گے