ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 30, 2025 9:54 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے چین کے دو روزہ دورے پر Tianjin پہنچ گئے ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی اپنے دو ملکوں کے دورے کے دوسرے مرحلے کے تحت چین کے Tianjin پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم کَل شروع ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کی 25ویں سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم کے دورے کی خبریں دینے والے ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ جناب مودی دیگر رہنمائوں کے ہمراہ علاقائی سلامتی، کنکٹی ویٹی، پائیدار ترقی اور عالمی اشتراک جیسے معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اِس سربراہ کانفرنس میں 20 سے زیادہ سربراہانِ مملکت اور بین الاقوامی تنظیموں کے10 رہنمائوں کے شرکت کرنے کا امکان ہے۔ وزیر اعظم مودی اور روسی صدر ولادیمیر پتن اِس میں شرکت کرنے والی سرکردہ شخصیات ہیں۔
تیان چن ہوائی اڈّے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی آمد سے لے کر ہوٹل تک اُن کے سفر کے دوران ماحول انتہائی پُرجوش تھا۔ ہوٹل پہنچنے پر وہاں آباد بھارتی برادری نے بھارت ماتا کی جئے، وندے ماترم اور مودی مودی کے نعروں سے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر چین کی خاتون فنکاروں نے سِتار سنتور اور طبلے پر وندے ماترم ترانہ پیش کیا۔ اِس کے علاوہ، چین کے فنکاروں نے بھرت ناٹیم اڈیشی اور کتھک رقص بھی پیش کئے۔ بھارتی ثقافت کے اِن الگ الگ رنگوں سے ماحول یادگار بن گیا۔ اپنے دو روزہ دورے کے دوران، وزیر اعظم مودی علاقائی سلامتی، کنکٹی ویٹی، پائیدار ترقی اور ممبر ممالک کے درمیان اشتراک سمیت اہم معاملات پر تبادلۂ خیال میں شرکت کریں گے۔
اس سے پہلے وزیر اعظم مودی نے جاپان کا اپنا دو روزہ دورہ مکمل کیا۔ کل 15 ویں بھارت-جاپان سالانہ سربراہ کانفرنس میں شرکت کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے آج ٹوکیو میں 16 صوبوں کے گورنروں سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے مرکز اور صوبوں کے درمیان تعاون کی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے اور مشترکہ ترقی کیلئے 15 ویں سالانہ کانفرنس کے دوران شروع کردہ شراکتی اقدامات کے تحت کارروائی کرنے پر زور دیا۔ بات چیت کے بعد وزیر اعظم مودی اور جاپان کے ان کے ہم منصب Shigeru Ishiba، Shinkanseng بلیٹ ٹرین کے ذریعے Miyagi صوبے میں واقع Sendai پہنچے۔ انہوں نے ٹوکیو الیکٹرون فیکٹری کا معائنہ کیا جو کہ سیمی کنڈکٹر آلات کی مینوفیکچرنگ کا ایک اہم مرکز ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزیر اعظم مودی نے جاپان کے اپنے دورے کو نہایت سود مند قرار دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں بھارت اور جاپان کے درمیان دوستی، بلندیوں پر پہنچے گی۔ انہوں نے جناب Ishiba کو چاندی کے Chopsticks کے ساتھ پتھر کے بنے ہوئے پیالے پیش کیے۔ انہوں نے اُن کی اہلیہ کو ماچس کی سائز کا پشمینہ شال بطور تحفہ پیش کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔