پردھان منتری کسان سماّن ندھی (پی ایم – کسان) اسکیم کی 20ویں قسط ہفتے کے روز جاری کی جائے گی۔ اس سلسلے میں کل نئی دلّی میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کی گئی۔
اس میٹنگ میں پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ زیادہ سے زیادہ کسانوں کو فائدے حاصل ہوں۔ وزیر اعظم نریندر مودی اترپردیش کے وارانسی میں اس پروگرام کی صدارت کریں گے۔
میٹنگ میں جناب چوہان نے قومی، ریاستی، ضلعی اور گاؤں کی سطح پر کسانوں کو پروگرام کے ساتھ منسلک کرنے کی اہلکاروں کو ہدایت دی۔