وزیر اعظم نریندر مودی راجستھان کے شہر بیکانیر میں Deshnoke قصبے سے جمعرات کو 103 امرت بھارت اسٹیشنوں کا افتتاح کریں گے۔ اِن اسٹیشنوں کو جدید ترین سہولیات سے لیس کیاگیا ہے اور شہر کے مرکزوں کے طور پر، امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت جدید بنایاگیا ہے۔ 18 ریاستوں کے ایک ہزار 300 سے زیادہ اسٹیشنوں میں سے، اِن 103 اسٹیشنوں پر، علاقائی ثقافت اور وراثت کی نمائش کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت اترپردیش میں 19 اسٹیشنوں کی جدید کاری کی گئی ہے، جو ابھی تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس کے بعد گجرات کا نمبر ہے، جہاں 18 اسٹیشنوں کی جدید کاری مکمل کی گئی ہے اور اِس کے بعد مہاراشٹر کا نمبر ہے، جہاں 15 اسٹیشنوں کی جدید کاری مکمل کرلی گئی ہے۔
Site Admin | May 20, 2025 2:44 PM
وزیر اعظم نریندر مودی راجستھان کے شہر بیکانیر میں Deshnoke قصبے سے جمعرات کو 103 امرت بھارت اسٹیشنوں کا افتتاح کریں گے