ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 9, 2025 9:52 AM | Uttarkhand-FRI

printer

وزیر اعظم نریندر مودی دہرادون میں 8 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور اُن کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

اتراکھنڈ آج اپنے قیام کی سِلور جوبلی منا رہا ہے۔ اس تاریخی موقعے پر وزیر اعظم نریندر مودی دہرادون میں فوریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ FRI میں مہمانِ خصوصی کے طور پر ریاستی سطح کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وہ 8 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور اُن کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم ریاست کے عوام سے بھی خطاب کریں گے۔

تقریب کے دوران وزیر اعظم ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے، جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جائے گا اور اہم شعبے شروع کیے جا رہے ہیں، اُن میں پینے کے پانی سینچائی، توانائی، تکنیکی تعلیم، شہری ترقی، کھیل کود اور ہُنر مندی کا فروغ شامل ہے۔ اہم اقدامات میں AMRUT اسکیم کے تحت دہرادون میں پانی کی سپلائی شامل ہے، جو پتھورا گڑھ میں بجلی کا ایک سَب اسٹیشن ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری عمارتوں میں بجلی سے چلنے والے پلانٹ اور ہلدوانی اسٹیڈیم میں ایک Astro-turf ہاکی فیلڈ بھی شامل ہے۔ وزیر اعظم دہرادون میں Song Dam پینے کا پانی کے پروجیکٹ کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے اور نینی تال میں Jamrani کثیر مقصدی Dam پروجیکٹ کا بھی سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

Song Dam روزانہ دہرادون کو 150 MLD پینے کا پانی فراہم کرے گا، جبکہ Jamrani پروجیکٹ آبپاشی، پانی کی سپلائی اور بجلی پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس کے علاوہ چمپاوت میں خواتین کا اسپورٹس کالج، نینی تال میں ایک جدید ڈیری پلانٹ اور بہت سے بجلی کے سَب اسٹیشن پروجیکٹس کا بھی سنگِ بنیاد رکھا جائے گا۔