ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 23, 2025 10:31 AM | PM Visit

printer

وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پر آج مدھیہ پردیش پہنچ رہے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پر آج مدھیہ پردیش پہنچ رہے ہیں۔ جناب مودی آج میڈیکل اور سائنسی تحقیق کے انسٹی ٹیوٹ کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم کل بھوپال میں عالمی سرمایہ کاروں کی سربراہ کانفرنس 2025 کا بھی افتتاح کریں گے۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

V/C – Sajeev Sharma

وزیر اعظم نریندر مودی آج سہ پہر مدھیہ پردیش کے چھترپور ضلعے میں واقع Bageshwar Dham میں تقریباً 218 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیے گئے میڈیکل اور سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ یہ اسپتال 10 ہیکٹیئر سے زیادہ رقبے میں تیار کیا گیا ہے۔ حالانکہ اسے 36 مہینوں میں تیار کیے جانے کا نشانہ رکھا گیا تھا۔ اس اسپتال کے پہلے مرحلے میں 100 بستروں کی سہولت ہوگی، جس میں جدید مشینوں اور ماہر ڈاکٹروں کی سہولت کے ساتھ اِس اسپتال میں کینسر کے غریب مریضوں کا مفت علاج کیا جائے۔ وزیر اعظم شام میں، بھوپال میں ریاستی بی جے پی کے ارکانِ پارلیمنٹ، اسمبلی ارکان اور ریاستی بی جے پی کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔