وزیر اعظم نریندر مودی دلّی میں کَل کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ قومی راجدھانی کے علاقے اشوک وہار میں، جگی جھونپڑی میں رہنے والوں کیلئے حال ہی میں تعمیر کئے گئے تقریباً ایک ہزار 700 فلیٹس کا افتتاح کریں گے اور اِن کے اہل افراد کو چابیاں سونپیں گے۔
وزیر اعظم دلّی یونیورسٹی میں، 600 کروڑ روپئے سے زیادہ لاگت والے تین نئے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ نجف گڑھ کے علاقے روشن پورہ میں، ویر ساورکر کالج کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔
آکاشوانی کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے دلّی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم، مشرقی دلّی کے علاقے سورج مَل وہار میں مشرقی کیمپس میں ایک تعلیمی بلاک اور دُوارکا میں مغربی کیمپس میں ایک تعلیمی بلاک کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
Site Admin | January 2, 2025 9:48 PM
وزیر اعظم نریندر مودی دلّی میں کَل کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
