ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 20, 2025 10:02 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی جوہانسبرگ میں G-20 سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے کَل جنوبی افریقہ کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی جوہانسبرگ میں G-20 سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے کَل جنوبی افریقہ کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزارت خارجہ میں اقتصادی امور سے متعلق سکریٹری سدھاکر Dalela نے آج نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ سربراہ کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم مودی بھارت-برازیل-جنوبی افریقہ IBSA کے لیڈران کی میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم مودی G-20 سربراہ کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنمائوں کے ساتھ دوطرفہ میٹنگیں بھی کریں گے۔ سکریٹری موصوف نے کہا کہ 2023 میں کامیابی کے ساتھ اس کی صدارت اور میزبانی کرنے کے بعد یہ سربراہ کانفرنس بھارت کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔