ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 21, 2025 9:50 AM | PM MODI G20

printer

وزیر اعظم نریندر مودی جنوبی افریقہ کے تین دن کے دورے پر جارہے ہیں، جہاں وہ جوہانسبرگ میں G20 سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی جنوبی افریقہ کے تین دن کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ جوہانسبرگ میں G20 سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ جناب مودی کا جنوبی افریقہ کا یہ چوتھا سرکاری دورہ ہے۔ اِس سے قبل وہ 2016 میں دو طرفہ دورے اور 2018 اور 2023 میں BRICS کی سربراہ میٹنگوں کیلئے وہاں گئے تھے۔

G20 سربراہ کانفرنس کے موقع پر وزیرِ اعظم نریندر مودی  بھارت – برازیل – جنوبی افریقہ IBSA لیڈروں کی میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے۔ جناب مودی عالمی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے۔

ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ G20 کی یہ لگاتار چوتھی ایسی سربراہ کانفرنس ہے، جو عالمی خطہئ جنوب میں ہورہی ہے۔

سربراہ کانفرنس میں وزیر اعظم G20 کے ایجنڈے کے تعلق سے بھارت کے نظریات پیش کریں گے۔ امکان ہے کہ جناب مودی سربراہ کانفرنس کے تینوں اجلاسوں سے خطاب کریں گے۔ G20 سربراہ میٹنگ کے موقعے پر وزیر اعظم بھارت، برازیل، جنوبی افریقہ، IBSA کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کریں گے اور کئی عالمی رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کریں گے۔ جنوبی افریقہ میں بھارتی ہائی کمشنر پربھات کمار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ نہ صرف G20 کیلئے ایک اہم موقع ہے، بلکہ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے بھی اہمیت کا حامل ہے۔

 وہاں آباد بھارتی برادری بھی جناب مودی کے دورے کے حوالے سے کافی پُرجوش ہے۔

افریقی سر زمین پر پہلی G20 سربراہ کانفرنس اور اُس میں بھارت کی شرکت سے عالمی خطّے اور افریقی براعظم میں  شراکت داری کے تئیں اُس کے مسلسل عزم کا اظہار ہوتا ہے۔