وزیرِ اعظم نریندر مودی تین ملکوں کے اپنے دورے کے آخری مرحلے میں دو روزہ دورے پر Oman کے شہر مسقط میں آج شام پہنچ گئے ہیں۔ وزیرِ اعظم اردن اور ایتھوپیا کے اپنے کامیاب دوروں کی تکمیل کے بعد Oman پہنچے ہیں۔
مسقط ہوائی اڈے پر جناب مودی کا استقبال دفاعی امور کے نائب وزیرِ اعظم سید شہاب بن طارق اَلسعید نے کیا۔ دونوں لیڈروں نے بھارت- Oman دفاعی تعاون کو مستحکم کرنے اور کلیدی شراکت داری میں پیش رفت کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔
بعد میں ہوٹل میں بھارتی برادری کے افراد نے، وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔
اپنے دو روزہ دورے کے دوران وزیرِ اعظم کَل Oman کے سلطان کے ساتھ باہمی تعلقات کے تمام موضوعات کا جامع جائزہ لیں گے اور باہمی مفاد کے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کے تناظر پر تبادلہ خیال کریں گے۔ توقع ہے کہ وہ ایک کاروباری فورم پر دونوں ملکوں کے کاروباری لیڈروں سے خطاب بھی کریں گے۔ جناب مودی بھارتی برادری کے طلباء اور افراد سے بات چیت کریں گے، جو اُن کی آمد کے بے صبری سے منتظر ہیں۔
Oman کی سلطنت کے سربراہ سلطان ہیثم بن طارق کی دعوت پر، وزیرِ اعظم دوست ملک کا دورہ کررہے ہیں۔ جناب مودی کے ساتھ اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی ہے۔
یہ دورہ خاصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ ایک ایسے وقت ہورہا ہے، جب بھارت اور Oman اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔