ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 11, 2025 9:35 AM | PM Bhutan Visit

printer

وزیر اعظم نریندر مودی بھوٹان کے دو دن کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی بھوٹان کے دو دن کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی روایت کی اہمیت اُجاگر ہوتی ہے اور اس کا مقصد بھارت اور بھوٹان کے درمیان خصوصی دوستی اور اشتراک کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

اپنے اس دورے میں جناب مودی اور بھوٹان کے شاہ جِگمے کھیسر نامگیال وانگ چُک، ایک ہزار 20 میگاواٹ کے Punat Sangchhu دوئم پَن بجلی پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے، جسے بھارت اور بھوٹان نے مل کر تیار کیا ہے۔

وزیر اعظم مودی، بھوٹان کے شاہ چہارم، جِگمے سنگے  وانگ چُک کے 70 ویں یومِ پیدائش کی تقریبات میں شرکت کریں گے اور بھوٹان کے وزیر اعظم Tshring Tobgay سے بھی ملاقات کریں گے۔

جناب مودی کا یہ دورہ ایسے وقت ہو رہا ہے کہ جب بھارت سے لے جائے گئے بھگوان بدھ کے پوَتر باقیات کو تھِمپو میں جاری عالمی امن پرارتھنا فیسٹِول میں رکھا گیا ہے۔ جناب مودی اس فیسٹِول میں بھی شریک ہوں گے اور پوَتر باقیات کے درشن کریں گے۔ ×