July 8, 2025 9:42 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی براسیلیا میں برازیل کے صدر Lula da Silva کے ساتھ وفود کی سطح کی بات چیت کر رہے ہیں۔ اس میں تجارت اور دفاع سمیت کلیدی شراکت داری کے شعبوں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے

وزیر اعظم نریندر مودی براسیلیا میں برازیل کے صدر Luiz Inacio Lula da Silva کے ساتھ وفود سطح کی بات چیت کر رہے ہیں۔ بات چیت میں تجارت، دفاع، توانائی، خلا، ٹیکنالوجی، زراعت، صحت اور عوام سے عوام کے درمیان رابطوں سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں کے علاوہ کلیدی شراکت داری کو وسعت دینے پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کے بعد مختلف سمجھوتوں پر دستخط کئے جانے کا بھی امکان ہے۔ برازیل میں بھارت کے سفیر دنیش بھاٹیا نے کہا ہے کہ امکان ہے کہ بات چیت کے بعد بھارت اور برازیل چار سمجھوتوں پر دستخط کریں گے۔ یہ چار سمجھوتے انسدادِ دہشت گردی، ایک دوسرے کو خفیہ معلومات دینے، قابل تجدید توانائی اور زرعی تحقیق کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے سے متعلق ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔