December 15, 2025 9:52 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی اپنے دو روزہ اُردن دورے پر Amman پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے اعتماد ظاہر کیا کہ اُن کا یہ دورہ عرب ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو تقویت دے گا

وزیرِ اعظم نریندر مودی، اب سے کچھ دیر پہلے اردن کی راجدھانی Amman پہنچ گئے ہیں۔ اردن کے وزیر اعظم ڈاکٹر جعفر حسان نے جناب مودی کا استقبال کیا اور روایتی خیر مقدم کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ وہ ہوائی اڈّے پر پُرجوش خیر مقدم کرنے کیلئے جناب جعفر حسان کے شکر گزار ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی روابط کو فروغ دے گا۔ شاہ عبداللہ دوئم بن الحسین کی دعوت پر، وزیر اعظم مودی اردن کے جامع باہمی دورے پر ہیں، جو 37 سال کی مدت کے بعد ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک باہمی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ یہ وزیراعظم کے اردن، ایتھوپیا اور Oman کے تین ملکوں کے دورے کا پہلا مرحلہ ہے۔
روانگی کے وقت اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں شاہ عبداللہ اور اردن کے وزیر اعظم جعفر حسان کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ جناب مودی Amman میں بھارتی برادری کے افراد سے بھی ملاقات کریں گے جنھوں نے بھارت-اردن تعلقات میں نمایاں تعاون کیا ہے۔ جناب مودی کا یہ دورہ، دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔ Amman سے کَل وزیر اعظم ایتھوپیا کی راجدھانی Addis Ababa جائیں گے۔ وہ Addis Ababa میں ایتھوپیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر Abiy  احمد علی کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ جناب مودی بھارتی نژاد افراد سے ملاقات کریں گے اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ آخری مرحلے میں جناب مودی بدھ کے روز Oman کے شہر مسقط پہنچیں گے۔ یہ دورہ بھارت اور Oman کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 70 برس پورے ہونے کے موقع پر ہو رہا ہے۔ مسقط میں جناب مودی Oman کے شاہ کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے اور Oman میں بھارتی نژاد افراد کے ایک اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔