وزیر اعظم نریندر مودی اپنی سرکاری رہائش گاہ پر قومی جمہوری اتحاد، NDA کے اراکینِ پارلیمنٹ کیلئے منعقد خصوصی عشائیے کی میزبانی کر رہے ہیں۔ یہ بہار اسمبلی انتخابات میں NDA اتحاد کی جیت کے بعد پہلی بڑی تقریب ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ عشائیے کے دوران وزیر اعظم، قانون سازی کی ترجیحات پر تبادلۂ خیال کرسکتے ہیں، پارلیمنٹ کے جاری سرمائی اجلاس کیلئے حکومت کے وسیع تر ایجنڈے کا جائزہ لے سکتے ہیں اور NDA کے مجموعی سیاسی روڈ میپ کو مضبوط کرسکتے ہیں۔
Site Admin | December 11, 2025 9:41 PM
وزیر اعظم نریندر مودی اپنی سرکاری رہائش گاہ پر قومی جمہوری اتحاد، NDA کے اراکینِ پارلیمنٹ کیلئے منعقد خصوصی عشائیے کی میزبانی کر رہے ہیں