June 17, 2025 9:57 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج رات کنیڈا میںG-7 سربراہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ وہ توانائی کی یقینی فراہمی، ٹیکنالوجی اور عالمی چیلنجوں پر تبادلۂ خیال کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی آج رات بعد میں کنیڈا کے Kananaskis میں G-7 سربراہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ وہ توانائی کی یقینی فراہمی، ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے اور سرمایہ کاری سے متعلق آئندہ کے لائحۂ عمل پر G-7 تبادلۂ خیال میں شرکت کریں گے تاکہ بدلتی ہوئی دنیا میں اِن تک رسائی کو یقینی بنایا جاسکے۔G-7 سربراہ میٹنگ میں وزیر اعظم کی یہ مسلسل چھٹی مرتبہ شرکت ہوگی۔ جناب مودی اہم عالمی معاملات پرG-7ملکوں کے رہنمائوں اور اس میں شامل بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان سے تبادلۂ خیال کریں گے۔ وہ اس سربراہ میٹنگ کے موقع پر کنیڈا کے وزیر اعظم Mark Carney سمیت مختلف رہنمائوں کے ساتھ باہمی میٹنگیں بھی کریں گے۔
جی-7سربراہ میٹنگ ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے کہ جب دنیا بھر میں کئی ممالک محاذ آرائی پر آمادہ ہیں۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان شدید لڑائی جارہی ہے جبکہ روس اور یوکرین بھی ایک دوسرے پر حملے کر رہے ہیں۔ پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد آپریشن سندور کے سبب وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ دورہ اہمیت کا حامل ہے۔ G-7 میٹنگ کے دوران وزیر اعظم مودی عالمی رہنمائوں کے ساتھ کئی اہم معاملات پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ کنیڈا کے اپنے ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ، اُن کے اِس دورے میں توجہ کا مرکز ہوگی۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعلیم، خلاء اور آب وہوا کی تبدیلی جیسے شعبوں میں اشتراک کے کافی امکانات موجود ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔