July 20, 2025 3:33 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی اِس مہینے کی تیئیس تاریخ سے چھبیس تاریخ تک دو ملکوں برطانیہ اور مالدیپ کے دورے پر رہیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اِس مہینے کی 23 تاریخ سے 26 تاریخ تک دو ملکوں برطانیہ اور مالدیپ کے دورے پر رہیں گے۔ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں، جناب مودی برطانیہ کے اپنے ہم منصب Keir Starmer کی دعوت پر 23 سے 24 جولائی تک برطانیہ کے دورے پر رہیں گے۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی اپنے اِس دورے میں بھارت- برطانیہ باہمی تعلقات کے تمام تر پہلوؤں پر برطانیہ کے اپنے ہم منصب کے ساتھ تفصیلی تبادلہئ خیال کریں گے۔ دونوں رہنما علاقائی اور عالمی اہمیت کے معاملات پر بھی بات چیت کریں گے۔ امید ہے کہ جناب مودی برطانیہ کے شاہ چارلس سوئم سے بھی ملنے جائیں گے۔ جناب مودی کا برطانیہ کا یہ چوتھا دورہ ہوگا۔

اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں وزیرِ اعظم مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد Muizzu کی دعوت پر اِس مہینے کی 25 تاریخ کو مالدیپ کے دو دن کے دورے پر جائیں گے۔ جناب مودی مالدیپ کے 60 ویں یومِ آزادی کی تقریبات میں اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ جناب مودی مالدیپ کے صدر کے ساتھ باہمی مفاد کے معاملات پر تبادلہئ خیال کریں گے۔ جناب مودی کا مالدیپ کا یہ تیسرا دورہ ہوگا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔