وزیر اعظم نریندر مودی اِس ماہ کی 22 تاریخ کو بہار کے Gaya میں Aunta – Simaria پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ اِس پروجیکٹ میں دریائے گنگا پر تقریباً 2 کلومیٹر طویل پُل شامل ہے، جو پٹنہ ضلع کے Mokama اور بیگو سرائے کے درمیان براہ راست کنکٹی ویٹی فراہم کرے گا۔ نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے قومی شاہراہوں کی بھارتی اتھارٹی کے ممبر اَنِل چودھری نے مطلع کیا کہ اِس پُل کو پُرانے 2 لین والے ریل اور سڑک پُل راجیندر سیتو کے ساتھ ساتھ تعمیر کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اِس نئے پُل سے بہار کے شمالی اور جنوبی خطوں کے درمیان نقل و حمل کرنے والی بھاری گاڑیوں کے لیے سفر کا اضافی فاصلہ 100 کلو میٹر تک کم ہوسکے گا۔
جناب چودھری نے کہا کہ اِس پروجیکٹ سے سفر کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ بھاری گاڑیوں کے ایندھن کی بچت ہو پائے گی اور اُن کی لاجسٹک لاگت میں کمی آئے گی۔ وزیر اعظم مودی نے 2017 میں اِس پروجیکٹ کا سنگِ بنیاد رکھا تھا، جو بہار میں کنکٹی ویٹی اور علاقائی ترقی میں اضافے کے سلسلے میں ایک یکسر تبدیلی کا آغاز ہے۔
Site Admin | August 19, 2025 10:20 PM
وزیر اعظم نریندر مودی اِس ماہ کی 22 تاریخ کو بہار کے Gaya میں Aunta – Simaria پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے
