وزیر اعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شي جنپنگ نے آج چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم SCO کی سربراہ کانفرنس سے الگ ملاقات کی۔میٹنگ کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک بار پھر کہا کہ بھارت اور چین ترقیاتی شراکت دار ہیں نہ کہ وہ ایک دوسرے کے حریف ہیں نیز اُن کے درمیان اختلافات، تنازعات نہیں بدلنے چاہئیں۔وزیر اعظم مودی نے میٹنگ کے دوران سرحدی علاقوں میں امن و سکون برقرار رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا تاکہ دو طرفہ تعلقات کا فروغ جاری رہے۔ دونوں رہنماؤں نے پچھلے سال فوجوں کو کامیابی کے ساتھ واپس بلانے اور اُسی وقت سے سرحدی علاقوں میں امن و سکون برقرار رکھنے پر اطمینان ظاہر کیا۔
دونوں رہنماؤں نے سرحدوں سے متعلق شکوک و شبہات کے ایک شفاف، معقول اور باہمی طور پر قابل قبول حل کے تئیں اپنے عہد کا اظہار کیا۔ یہ حل، دونوں ملکوں کے مجموعی دو طرفہ تعلقات کے سیاسی منظر نامے اور دونوں ملکوں کے عوام کے طویل مدتی مفادات میں نکالا جائے۔ انہوں نے اِس مہینے کے آغاز میں اپنی بات چیت میں دو خصوصی نمائندوں کی طرف سے کیے گئے اہم فیصلوں کو تسلیم کیا اور اِن کوششوں میں مزید مدد دینے سے اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے براہ راست پروازوں اور ویزا سہولتوں کے ذریعے عوام سے عوام کے رشتوں کو مستحکم کرنے نیز کیلاش مانسرور یاترا اور سیاحتی ویزا دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے سلسلے میں دونوں رہنماؤں نے عالمی تجارت کو مستحکم کرنے کیلئے دونوں معیشتوں کے رول کو تسلیم کیا۔ انہوں نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے رشتوں کو وسعت دینے نیز تجارتی خسارے کو کم کرنے کے مقصد سے ایک سیاسی اور اہم طریقے سے کام کاج جاری رکھنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اور چین دونوں، اہم خود مختاری کے خواہاں ہیں اور ان کے تعلقات کو کسی تیسرے ملک کے زاویے سے نہ دیکھا جائے۔وزیر اعظم نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے پیولٹ بیورو کی قائمہ کمیٹی کی رکن Cai Qi کے ساتھ بھی ایک میٹنگ کی۔
وزیر اعظم مودی نے میانما کے State Security اور Peace کمیشن کے چیئرمین سینئر جنرل Min Aung Hlaing سے بھی SCO سمٹ سے الگ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت، اپنی پڑوس مقدم، مشرق ملکوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ اور بھارت-بحرالکاہل پالیسیوں کے تحت میانما کو خاص اہمیت دیتا ہے۔SCO سربراہ میٹنگ سے الگ وزیر اعظم مودی نے دیگر بہت سے عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی، جن میں مالدیپ، تاجکستان، قزاخستان، بیلا روس کے رہنما شامل ہیں۔ انہوں نے مصر اور نیپال کے وزراء اعظم سے بھی ملاقات کی۔ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر اعظم مودی نے اِن رہنماؤں کے ساتھ ملاقوں پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
Site Admin | August 31, 2025 9:53 PM
وزیر اعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شي جنپنگ نے چین کے شہر تیان جِن میں SCO سربراہ کانفرنس سے الگ دو طرفہ بات چیت کے دوران سرحدی علاقوں میں امن و سکون برقرار رکھنے سے اتفاق کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی تجارت کو مستحکم کرنے کیلئے دونوں معیشتوں کے بنیادی رول کو تسلیم کیا
