March 17, 2025 9:18 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی اور نیوزی لینڈ کے اُن کے ہم منصب کرسٹوفر Luxon نئی دلّی میں مشترکہ طور پر رائے سینا مذاکرات کے دسویں ایڈیشن کا افتتاح کیا

وزیر اعظم نریندر مودی اور نیوزی لینڈ کے اُن کے ہم منصب کرسٹوفر Luxon نے آج شام نئی دلّی میں مشترکہ طور پر رائے سینا مذاکرات 2025 کا افتتاح کیا۔
اپنے کلیدی خطاب میں جناب Luxon نے کہا کہ بھارت اور نیوزی لینڈ دنیا کے اقتصادی طور پر انتہائی مستحکم خطے کا حصہ بننے والے دو خوش نصیب ممالک ہیں۔
نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم نے کہا کہ رائے سینا مذاکرات ایک ایسا فورم ہے جو دنیا بھر کے لیڈروں کے اظہارِ خیال کیلئے سالانہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اُن ہم عصری جامع چیلنجوں پر توجہ مرکوز کرسکیں، جن کی جستجو بحیرۂ ہند میں کی جارہی ہے۔
اِس سال کا رائے سینا مذاکرات کا موضوع ہے ’’کال چکر- عوام، امن اور کرۂ ارض‘‘۔ اس تقریب میں تقریباً 125 ممالک کے نمائندگان شرکت کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔