October 12, 2025 2:54 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج راج ماتا وجیا راجے سندھیا کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج راج ماتا وجیا راجے سندھیا کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پیغام میں، وزیر اعظم مودی نے کہا کہ معاشرے کی خدمت کے لیے اُن کی کوششوں کو کبھی بھلایا نہیں جاسکے گا۔ انہوں نے اِس بات کو نمایاں کیا کہ راج ماتا نے جن سنگھ اور بی جے پی کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور وہ نہ صرف بھارت کی ثقافتی اساس کے تئیں بہت پُر جوش تھیں، بلکہ انہوں نے ان کے تحفظ اور فروغ کے لیے بھی مسلسل کام کیا ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی، قوم کی خدمت کے لیے وقف کردی تھی۔
دوسری جانب، وزیر داخلہ امت شاہ نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ راج ماتا وجیا راجے سندھیا نے پارٹی کی توسیع اور اِسے عوام کے مابین معقول بنانے میں اہم رول ادا کیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔