وزیر اعظم نریندر مودی نے آج فرانس کے صدر ایمانوئیل میخوں کے ساتھ بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ان میں یوکرین میں لڑائی جلد ختم کرانے سے متعلق کوشش بھی شامل ہیں۔ جناب مودی نے لڑائی کے پُرامن حل اور امن واستحکام کی جلد بحالی کی غرض سے بھارت کی مسلسل معاونت کا اعادہ کیا۔ ٹیلی فون پر ہوئی بات چیت میں، دونوں لیڈروں نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون میںہوئی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر، جناب مودی نے کہا کہ بھارت-فرانس اسٹراٹیجک ساجھیداری، عالمی امن اور استحکام کو مزید فروغ دینے میں ایک کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔ وزیر اعظم مودی نے اگلے برس فروری میں بھارت کی میزبانی میں منعقد ہونے والی AI Impact سربراہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کئے جانے پر صدر میخوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ بھارت میں ان کا استقبال کرنے کے متمنی ہیں۔حال ہی میں وزیر اعظم مودی نے یوروپی کونسل کے صدر انٹونیو Costa اور یوروپی کمیشن کی صدر Ursula-Von-Der-Leyen سے بھی تبادلہ خیال کیا تھا۔ ان لیڈروں نے بھارت-یورپی یونین FTA پر جلد ہی کوئی فیصلہ کرنے اور IMEEC کوریڈور کے نفاذ کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ انھوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ بھارت اور یوروپی یونین کے درمییان اسٹراٹیجک ساجھیداری، استحکام اور ضابطوں پر مبنی نظام کو مزید فروغ دینے میں ایک کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
Site Admin | September 6, 2025 9:54 PM
وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانس کے صدر ایمانوئل میخوں نے فون پر عالمی اور علاقائی امور پر تبادلۂ خیال کیا جس میں جس میں یوکرین تنازع کے جلد از جلد خاتمے کی کوششوں کا معاملہ شامل ہے
