ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

وزیر اعظم نریندر مودی اور برطانیہ کے اُن کے ہم منصب Keir Starmer آج ممبئی میں مذاکرات کریں گے۔ دونوں وزراء اعظم گلوبل فِنٹیک فیسٹ میں بھی شرکت کریں گے اور کلیدی خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور برطانیہ کے اُن کے ہم منصب Keir Starmer آج ممبئی میں مذاکرات کریں گے۔ برطانیہ کے وزیر اعظم بھارت کے دو روزہ دورے پر کل ممبئی پہنچے تھے۔ برطانیہ سے اب تک کا سب سے بڑا تجارتی وفد بھی جناب Starmer کے ہمراہ بھارت آیا ہے۔ مذاکرات کے دوران دونوں ملکوں کے وزراء Vision 2035 کے مطابق بھارت برطانیہ کے درمیان جامع کلیدی شراکت داری کے گوناگوں پہلوؤں میں پیشرفت کا جائزہ لیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح تقریباً 10 بجے ممبئی کے راج بھون میں برطانیہ کے وزیر اعظم Sir Keir Starmer کی میزبانی کریں گے۔ دونوں ملکوں کے وزراء اعظم ایک مشترکہ پریس بیانیہ جاری کریں گے اور میڈیا سے خطاب بھی کریں گے۔ سہ پہر تقریباً ایک بجکر 40 منٹ پر دونوں وزراء اعظم جیو ورلڈ سینٹر میں CEO فورم میں شرکت کریں گے۔ دونوں رہنماء بھارت-برطانیہ جامع معاشی اور تجارتی سمجھوتے CETA کی طرف سے پیش کردہ مواقع پر کاروباری اور صنعتی رہنماؤں سے تبادلہئ خیال کریں گے۔ بعد میں سہ پہر میں تقریباً 3 بجے وزیر اعظم مودی اور وزیر اعظم Starmer ممبئی میں جیو ورلڈ سینٹر میں گلوبل فِنٹیک فیسٹ کے چھٹے ایڈیشن میں شرکت کریں گے اور بعد میں کلیدی خطاب کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔