وزیر اعظم نریندر مودی امرت بھارت اسٹیشن یوجنا کے تحت مدھیہ پردیش میں، 6 نئے امرت ریلوے اسٹیشنوں کا ورچوئل وسیلے سے آغاز کریں گے۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C – Sanjeev
مدھیہ پردیش میں 6 اسٹیشنوں کو جدید طرز پر ڈھالا گیا ہے۔ اِن میں Katni ساؤتھ، شری دھام، نرمداپورم، Shajapur، Seoni اور Orchha شامل ہیں۔اِن اسٹیشنوں کو 86 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے فروغ دیا گیا ہے اور عملی ضروریات کے ساتھ ساتھ علاقائی ثقافتی خصوصیات کا خیال رکھا گیا ہے۔ اِن میں مسافروں کی سہولت کے لیے مختلف انتظامات کیے گئے ہیں۔ اِن میں داخل ہونے کے راستے، روشنی کا بہتر انتظام، نئے تعمیر کیے گئے پلیٹ فارم اور ٹکٹ کی بہتر خدمات شامل ہیں۔