وزیر اعظم نریندر مودی اس ماہ کی 29 تاریخ کو جاپان اور چین کے چار روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ جناب مودی 29 و 30 اگست کو جاپان میں 15 ویں بھارت-جاپان سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ یہ وزیر اعظم جناب مودی کا جاپان کا 8 واں دورہ ہوگا اور جاپان کے وزیر اعظم Shigeru Ishiba کے ساتھ پہلی چوٹی کانفرنس ہوگی۔ جناب مودی کے دورے کے دوران دونوں وزراء اعظم بھارت اور جاپان کے درمیان دفاع، سکیورٹی، تجارت، معیشت، ٹکنالوجی و اختراع سمیت خصوصی کلیدی اور عالمی شراکت داری کے معاملوں کا جائزہ لیں گے۔ دونوں رہنما علاقائی اور عالمی اہمیت کے معاملات پر بھی تبادلہئ خیال کریں گے۔
دورے کے دوسرے مرحلے میں، وزیر اعظم چین کے Tianjin میں شنگھائی تعاون تنظیم چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے 31 اگست سے یکم ستمبر تک چین کے دورے پر ہوں گے۔ چوٹی کانفرنس سے علیحدہ توقع ہے کہ وزیر اعظم جناب مودی کئی عالمی رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ میٹنگیں بھی کریں گے۔ بھارت 2017 سے شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن رہا ہے۔ بھارت نے 2022-23 کے دوران SCO کے سربراہانِ مملکت کی کونسل کی صدارت بھی سنبھالی تھی۔×