March 8, 2025 2:52 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی اس مہینے کی گیارہ اور بارہ تاریخ کو ماریشس کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اس مہینے کی گیارہ اور بارہ تاریخ کو ماریشس کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ وہ ماریشس کے قومی دن کی تقریبات میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ بھارت کی دفاعی فورسز کا ایک دستہ اور بھارتی بحریہ کا ایک جہاز بھی ان تقریبات میں حصہ لے گا۔ اپنے دورے کے دوران، جناب مودی ماریشس کے صدر سے ملاقات کرنے جائیں گے۔ وہ وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے اور ماریشس کی اہم شخصیات اور سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگیں کریں گے۔

وزیراعظم مودی وہاں مقیم بھارت نژاد افراد سے بھی بات چیت کریں گے اور بھارت کی مالی امداد سے تعمیر کردہ، سِول سروس کالج اور ایریا ہیلتھ سینٹر کا افتتاح کریں۔ اس دورے کے دوران بہت سے مفاہمت ناموں کا تبادلہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے اس سے پہلے 2015 میں ماریشس کا دورہ کیا تھا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔