December 12, 2025 10:21 AM | PM Three Nation Tour

printer

وزیر اعظم نریندر مودی اس ماہ کی 15 تاریخ سے اُردن، ایتھوپیا اور عمان کے 4 روزہ دورے پر رہیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اس ماہ کی 15 تاریخ سے اُردن، ایتھوپیا اور عمان کے 4 روزہ دورے پر رہیں گے۔ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں وزیر اعظم اُردن کے شاہ عبداللہ دوئم بن الحسین کی دعوت پر وہاں کا دورہ کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم شاہ عبداللہ دوئم سے ملاقات کریں گے اور بھارت-اُردن تعلقات کے تمام تر پہلوؤں اور علاقائی معاملات پر نظریات کا جائزہ لیں گے۔

دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 برس پورے ہونے کے موقعے پر وزیر اعظم کا یہ دورہ بھارت-اُردن دوطرفہ رابطے کو مزید مستحکم کرنے، باہمی ترقی کی خاطر اشتراک کے سلسلے میں نئے امکانات تلاش کرنے اور دونوں ملکوں کے درمیان علاقائی امن، خوشحالی، سکیورٹی اور استحکام کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس ماہ کی 16 تاریخ کو وزیر اعظم ایتھوپیا جائیں گے، جو اُن کا وہاں کا پہلا دورہ ہوگا۔ وزیر اعظم ایتھوپیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر Abiy Ahmed Ali کی دعوت پر وہاں جا رہے ہیں۔ عالمی خطّہئ جنوب میں  شراکت داروں کی حیثیت سے یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ عزم کا اعادہ کرے گا۔

اپنے دورے کے آخری مرحلے میں 17 دسمبر کو وزیر اعظم عمان پہنچیں گے۔ یہ عمان کا اُن کا دوسرا دورہ ہوگا۔

اس دورے کے تحت تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، سکیورٹی، ٹکنالوجی، زراعت اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی معاملات سمیت باہمی شراکت داری کا جامع جائزہ لیا جائے گا۔