وزیر اعظم نریندر مودی اسام کے دو-روزہ دورے کے لیے آج دوپہر ریاست پہنچیں گے۔ جناب مودی ریاست میں تقریباً 15 ہزار 600 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ دورے کے پہلے دن آج وزیر اعظم گوہاٹی میں لوک پریہ گوپی ناتھ Bordoloi بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جدید ترین Bamboo Orchids ٹرمنل عمارت کا افتتاح کریں گے۔ تقریباً 1 اعشاریہ 4 لاکھ مربع میٹر پر محیط یہ نیا ٹرمنل اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ سالانہ 1 اعشاریہ 3 کروڑ مسافر یہاں آسکتے ہیں۔ اس ٹرمنل سے اسام کے حیاتیائی تنوع اور ثقافت کی عکاسی ہوتی ہے اور اس میں Bamboo Orchids کی تھیم سے تحریک حاصل کی گئی ہے۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔ V-C Aminul Haque Jwader
وزیر اعظم آج مغربی بنگال سے واپسی کے بعد سہ پہر 3 بجے گوہاٹی میں لوک پریہ گوپی ناتھ Bordoloi بین الاقوامی ہوائی اڈے پر4 ہزار کروڑ روپے کی مالیت والی نئی Bomboo Orchids ٹرمنل عمارت کا افتتاح کریں گے۔ جناب مودی ہوائی اڈے پر سابق وزیر اعلیٰ گوپی ناتھ Bordoloi کے 80 فُٹ اونچے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کریں گے اور ٹرمنل عمارت کے باہر ایک عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد، وزیر اعظم شہر میں BJP کے صدر دفتر کی جانب ایک بڑا روڈ شو کریں گے اور پارٹی کارکنان سے بات چیت کریں گے۔ جناب مودی رات میں ریاست کے گیست ہاؤس میں قیام کریں گے۔ کل، وزیر اعظم برہم پُتر دریا میں ایک Cruise جہاز پر سفر کرتے ہوئے اپنے پروگرام ’پریکشا یہ چرچا‘ میں اسکول کے طلبہ وطالبات سے بات چیت کریں گے۔ اس کے بعد، جناب مودی اسام تحریک کے 860 شہیدوں کی یاد میں نو تعمیر شدہ Swahid سمارک Kshetra چائیں گے۔ اس کے بعد، وزیر اعظم Namrup کیلئے روانہ ہوں گے جہاں وہ 12 ہزار کروڑ روپے کی مالیت والے امونیا- یوریا کھاد پروجیکٹ کا بھومی پوجن کریں گے۔ وہ نئی دلی کے لیے روانہ ہونے سے قبل Namrup میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
آکاشوانی نیوز گواہاٹی سے امین الحق Jwadder کی رپورٹ کے ساتھ اردو خبروں کیلئے میں