August 8, 2025 2:41 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو امرتسر اور شری ماتا ویشنو دیوی کٹرہ کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس ٹرین سروس کو ورچوئل وسیلے سے جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو امرتسر اور شری ماتا ویشنو دیوی کٹرہ کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس ٹرین سروس کو ورچوئل وسیلے سے جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ جموں ریل ڈویژن کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ ٹرین منگل کو چھوڑ کر ہفتے میں 6 دن چلے گی۔ ایک اور پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ شمالی ریلوے نے آج سامان کی نقل و عمل کے لیے کشمیر وادی میں اننت ناگ ریلوے اسٹیشن کھول دیا ہے۔ اِس فیصلے کے ساتھ اننت ناگ اسٹیشن کو اب سامان سے متعلق معاملات سے نمٹنے کے لیے سے لیس کردیا گیا ہے، جو پورے کشمیر میں کاروبار کے لیے ایک نیا اور فعال ٹرانسپورٹ متبادل فراہم کرے گا۔
یہ وندے بھارت ٹرین کٹرہ سے صبح 6 بجکر 40 منٹ پر روانہ ہوگی اور دوپہر 12 بجکر 20 منٹ پر امرتسر پہنچے گی۔ یہی ریل گاڑی امرتسر سے سہ پہر 4 بجکر 25 منٹ پر چلے گی اور رات 10 بجے کٹرہ پہنچے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔