January 24, 2026 10:27 AM | PM ROZGAR MELA

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج 18 ویں روزگار میلے میں 61 ہزار سے زیادہ تقرر نامے تقسیم کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 18 ویں روزگار میلے میں، کئی سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئی نوکریاں حاصل کرنے والے 61 ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو تقرر نامے تقسیم کریں گے۔ اس موقعے پر جناب مودی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ 18 واں روزگار میلہ ملک بھر میں 45 مقامات پر منعقد کیا جائے گا۔ نئی ملازمت حاصل کرنے والے امیدوار کو وزارتِ داخلہ، صحت و خاندانی بہبود کی وزارت، مالی خدمات سے متعلق محکمے، اعلیٰ تعلیم کے محکمے، دیگر شعبوں سمیت کئی وزارتوں اور محکموں میں جوائننگ دی جائے گی۔ روزگار میلہ سرکار کی ایک اہم پہل ہے، جس کا مقصد روزگار پیدا کرنا ہے۔ اس کی شروعات سے اب تک ملک بھر میں منعقد کیے گئے روزگار میلوں کے ذریعے 11 لاکھ سے زیادہ تقررنامے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔×