وزیر اعظم نریندر مودی آج گاندھی نگر میں جرمن چانسلر Friedrich Merz سے وفد کی سطح کی بات چیت کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج احمد آباد میں جرمن چانسلر Freidrich Merz سے ملاقات کریں گے۔ جناب مودی جناب Merz کے ساتھ احمد آباد میں سابرمتی آشرم جائیں گے اور بین الاقوامی پتنگ فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔

اِس کے بعد وہ گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں دن میں سوا گیارہ بجے سے دوطرفہ سرگرمیاں انجام دیں گے، جن کے دوران وہ اور جرمن چانسلر، بھارت-جرمن دفاعی شراکت داری میں کی گئی پیشرفت کا جائزہ لیں گے جس کے، حال ہی میں 25 سال پورے ہوئے ہیں۔

جرمنی کے وفاقی چانسلر Friedrich Merz، وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر بھارت کے دو روزہ اہم سرکاری دورے کیلئے آج احمد آباد پہنچے ہیں۔ یہ اِس ملک کا اُن کا پہلا دورہ ہے، جس سے بھارت-جرمن تعلقات میں ایک اہم باب کا آغاز ہو رہا ہے، کیونکہ دونوں رہنماؤں کو بہت سے شعبوں میں تعاون میں اضافہ کرنے کی تیاری کرنا ہے۔ دوطرفہ  تبادلہئ خیال میں تجارت، سرماریہ کاری اور اعلیٰ ٹکنالوجی پر توجہ دی جائے گی نیز دفاع، ماحول کیلئے سازگار مستقل ترقی اور سائنس و تحقیق کے میدانوں میں اہم شراکت داری کو آگے بڑھانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔ اِس کے علاوہ دونوں رہنماء علاقائی اور عالمی معاملات کے منظرنامے پر بھی تبادلہئ خیال کریں گے اور سرکردہ صنعتکاروں سے براہِ راست بات چیت کریں گے۔

پتنگ فیسٹیول میں 50 ملکوں کے 135 اور پورے بھارت، نیز گجرات کے 900 سے زیادہ پتنگ باز حصہ لیں گے۔