ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 22, 2024 9:37 AM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج کویت کے امیر، ولی عہد اور وزیر اعظم کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

وزیر اعظم مودی آج کویت سِٹی میں کویت کی قیادت کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ جناب مودی کو Bayan Palace میں باضابطہ طور پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ اس کے بعد وہ کویت کے امیر اور کویت کے ولی عہد کے ساتھ الگ الگ میٹنگیں کریں گے۔ وزیر اعظم مودی کویت کے وزیر اعظم کے ساتھ وفد سطح کی بات چیت بھی کریں گے۔ جناب مودی مغربی ایشیائی ملک کے دو روزہ دورے پر کویت پہنچے ہیں۔ 43 برسوں میں کسی بھی بھارتی وزیر اعظم کا کویت کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وزیر اعظم مودی کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی دعوت پر کویت کا دورہ کر رہے ہیں۔ جناب مودی نے کل کویت سِٹی میں منعقدہ ایک خصوصی پروگرام”Hala Modi”  میں بھارتی برادری کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔

انہوں نے کویت کی ترقی اور بھارت اور کویت کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں بھارتی برادری کی سخت محنت، کامیابیوں اور گراں قدر تعاون کو ستائش کی۔

 وزیر اعظم مودی نے اگلے مہینے منعقد ہونے والے پرواسی بھارتیہ دِوس اور مہا کُنبھ میلے میں شرکت کرنے کے لیے بھارتی برادری کو مدعو کیا۔

 جناب مودی نے بھارت کے نقطہئ نظر وِشو بندھو یعنی دنیا کا دوست کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے ملک کی تیز رفتار ترقی اور انقلابی تبدیلی، خاص طور پر ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے اور پائیداریت کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس دنیا کی ہُنرمندی کی راجدھانی بننے کی پوری صلاحیت ہے اور اس کو حاصل کرنے کے لئے بھارت اپنے ہنر مندی کے فروغ کے پروگراموں کو عالمی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ کر رہا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کویت کے مینا عبداللہ علاقے میں واقع مزدوروں کے کیمپ کے دورے کے دوران مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے بھارتی ورکروں سے بھی بات چیت کی۔ مزدوروں کے کیمپ میں تقریباً 1500 بھارتی شہریوں پر مشتمل افرادی قوت ہے، جن کا تعلق بھارت کی مختلف ریاستوں سے ہے۔ بات چیت کے دوران، وزیر اعظم نے بھارتی ورکروں کی خیریت دریافت کی اور بھارتی حکومت کی طرف سے گزشتہ دس سال میں شروع کی گئی مختلف فلاحی اسکیموں پر تبادلہ خیال کیا۔

ایک بیان میں، وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ جناب مودی کا مزدوروں کے کیمپ کا یہ دورہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ وزیر اعظم بیرون ملک بھارتی ورکروں کی فلاح و بہبود کو کتنی اہمیت دیتے ہیں۔ پچھلے کچھ سالوں میں، حکومت نے بیرون ملک بھارتی ورکروں کی فلاح و بہبود کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات ہیں، جس میں ای-مائیگریٹ پورٹل، مدد پورٹل اور پرواسی بھارتیہ بیمہ یوجنا کو جدید تر بنانے جیسے امور شامل ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے 101 سالہ منگل سائین ہانڈا سے بھی ملاقات کی، جو ایک سابق انڈین فارن سروس IFS افسر ہیں اور کویت میں مقیم ہیں اور تقریباً چار دہائی قبل ریٹائر ہونے سے قبل وہ کویت، برطانیہ، عراق، چین، ارجنٹینا اور کمبوڈیا میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

وزیراعظم نے جابر الاحمد انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 26 ویں عربین گلف کپ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جناب مودی نے کویت کے امیر، ولی عہد اور وزیر اعظم کے ساتھ شاندار افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

ایک پریس ریلیز میں، وزارت خارجہ نے کہا کہ اس تقریب نے وزیر اعظم کو کویت کی قیادت کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کرنے کا موقع بھی فراہم کیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔