وزیراعظم نریندر مودی آج دن بھر کے دورے پر کرناٹک میں ہوں گے۔ دورے کے دوران، جناب مودی بنگلورو میں KSR ریلوے اسٹیشن سے تین وندے بھارت ایکسپریس ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔ ان میں بنگلورو سے بیلگاوی، امرتسر سے سری ماتا ویشنو دیوی، کٹرا اور ناگپور (اجنی) سے پونے جانے والی گاڑیاں شامل ہیں۔
اس کے بعد وزیراعظم بنگلورو میٹرو کی Yellow لائن کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے اور RV روڈ، Ragigudda سے الیکٹرونک سٹی میٹرو اسٹیشن تک Yellow لائن کا سفر کریں گے۔ جناب مودی بنگلورو میں شہری کنکٹوٹی پراجکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔
جناب مودی 15 ہزار 610 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے بنگلورو میٹرو فیز3- پراجیکٹ کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ یہ راستہ 44 کلومیٹر سے زیادہ طویل ہوگا اور اس میں 31 Elevated اسٹیشن ہوں گے۔
آج وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعے ملک کو وقف کی جانے والی وندے بھارت سروس شمالی کرناٹک میں بیلگاوی جانے والے مسافروں کو آرام دہ سفر کا متبادل فراہم کرے گی۔ بیلگاوی کے لیے وندے بھارت سروس کا ریلوے مسافروں کو بے چینی سے انتظار تھا۔ ریل خدمت سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کے وقت میں کٹوتی ہوگی۔
دیگر اہم پراجکٹ کا تعلق میٹرو Yellow لائن سے ہے جو الیکٹرونک سٹی تک کنکٹوٹی فراہم کرے گی، جہاں سرکردہ آئی ٹی، بی ٹی کمپنیوں کے ہیڈ کوارٹر قائم ہیں۔ یہ لائن تمل ناڈو جانے والی Hosur سڑک پر ٹریفک میں سہولت پیدا کرے گی۔
Namma میٹرو نیٹ ورک کے فیز تین کے ایک بار کام کاج شروع کرنے سے بنگلورو کے 220 کلومیٹر مشتمل مجموعی میٹرو نیٹ ورک پر آمدروفت کو بہتر بنائے گی۔